5 مئی 2013 - 19:30
شامی حکومت گرانے کےلیے عرب ممالک کا امریکہ پر دباو

اطلاعات کے مطابق علاقہ میں امریکہ نواز ترکی اور عرب ممالک امریکہ پر شام کی حکومت کو گرانے کے سلسلے میں براہ راست فوجی مداخلت کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

ابنا:  اخبار المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ علاقہ میں امریکہ نواز ترکی اور عرب ممالک امریکہ پر شام کی حکومت کو گرانے کے سلسلے میں براہ راست فوجی مداخلت کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں۔اخبار کے مطابق سعودی عرب، ترکی اور قطر گذشتہ دو برس سے شام کی حکومت کو گرانے کی کوشش کررہے ہیں اور اس سلسلے میں انھوں نے القاعدہ کو بھی اپنا قریبی ساتھی بنا لیا ہے لیکن انیھں شام میں کوئي خاص کامیابی نصیب نہیں ہوئی اور اب انھوں نے اپنے آقا امریکہ سے درخواست کی ہے کہ وہ شام کی حکومت کو گرانے کے سلسلے میں براہ راست اقدام کرے جس میں وہ بھی اس کی ہمراہی کریں گے۔ذرائع کے مطابق ترکی، سعودی عرب اور قطر کی درخواست کا اسرائيل نے تو مثبت جواب دیا ہے اور اس نے شام کے خلاف فضائی کارروائی کا آغاز کیا ہے لیکن امریکہ ابھی شام کے مسئلہ میں براہ راست ملوث ہونے سے گزيز کررہا ہے لیکن وہ دہشت گردوں کو تربیت اور انھیں ہتھیار فراہم کررہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲